جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جنگی جنون کا شکار بھارت کادفاعی بجٹ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)خطے میں چوہدراہٹ کا خواب دیکھنے والے جنگی جنون کا شکار بھارت نے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا،بھارتی وزیر خزانہ نے بھارت کا مالی سال2017-18 کا 214 کھرب 70 ارب کا مجموعی بجٹ پیش کرتے ہوئے نوٹ بندی کے فیصلے کو حکومت کا جرات مندانہ اور دلیرانہ قدم قرار دیا تاہم انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ قلیل مدت تک اس کے جزوی اثرات نظر آسکتے ہیں،

وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ کو سراہتے ہوئے اسے نئی نسل کا مستقبل قرار دیا جبکہ حزب اختلاف کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اسے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کی نوکریوں کے بارے میں کچھ نہیں ہے جبکہ کسانوں کے لیے بھی سوائے لفاظی کے کچھ نہیں ہے۔بدھ کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نے بھارت کا 214 کھرب 70 ارب کا مجموعی بجٹ پیش کیا۔بجٹ پیش کرتے ہوئے انھوں نے نوٹ بندی کے فیصلے کو حکومت کا جرات مندانہ اور دلیرانہ قدم قرار دیا تاہم انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ قلیل مدت تک اس کے جزوی اثرات نظر آسکتے ہیں۔وزیر اعظم نے بجٹ کو سراہتے ہوئے اسے نئی نسل کا مستقبل قرار دیا جبکہ ان سے قبل حزب اختلاف کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اس مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کی نوکریوں کے بارے میں کچھ نہیں ہے جبکہ کسانوں کے لیے بھی سوائے لفاظی کے کچھ نہیں ہے۔اس بار حکومت نے دفاعی بجٹ میں دس فیصد کے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے دو لاکھ 74 ہزار کروڑ روپے مختص کیے۔ خیال رہے کہ اس رقم میں پینشن کی 86 ہزار کروڑ رقم شامل نہیں ہے۔

کسانوں کے قرض کے لیے دس لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے اور حکومت کا کہنا کہ اس سکیم کے تحت وہ آئندہ پانچ برسوں میں کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کاشتکاروں کے لیے قرضوں میں سود کی شرح بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکومت نے ٹیکس میں بھی رعایت کا اعلان کیا ہے اور ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ کے درمیان ٹیکس کو دس فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ 50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان والی آمدن پر 10 فیصد سرچارج عائد کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں صرف 3.7 کروڑ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن داخل کیے تھے اور صرف 76 لاکھ لوگ ایسے تھے جنھوں نے 10 لاکھ سے زیادہ آمدن ظاہر کی جبکہ غیر ملک کی سیر و سیاحت کو جانے والوں کی تعداد دو کروڑ تھی۔نوٹ بندی کی وجہ سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے، اتنا ٹیکس پہلے کبھی جمع نہیں ہوا۔ارون جیٹلی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے افراط زر کی شرح پر قابو پایا ہے اور معاشی ترقی کی رفتار کو مستحکم کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا ارادہ دیہی علاقوں میں زیادہ خرچ کرنا ہے تاکہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام ہوسکے اور اس کے تحت ایک کروڑ دیہی خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ مختلف وزارتوں کے ماتحت خواتین اور بچوں کی فلاح و بہود کے لیے ایک کروڑ 84 ہزار 632 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔

بجٹ میں کوالٹی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کئی نئی سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت سائنس کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی بات کی گئی ہے۔حکومت نے شعب صحت کے لیے بعض اہم اعلانات کیے ہیں اور کہا ہے کہ 2025 تک ملک سے ٹی بی کے مرض کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حکومت نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے طرز پر ریاست گجرات اور جھارکھنڈ میں دو نئے ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے بجٹ پیش کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ نوٹ بندی ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا جو عوامی مفاد میں لیا گیا تھا۔ اب ہماری مجموعی ملکی پیداوار واضح، ایماندار اور بڑی ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا معیشت پر معمولی اور قلیل مدتی اثر پڑے گا، بینک اب زیادہ قرض فراہم کرسکیں گے اور معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی ہو سکے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…