لاہور(آن لائن) عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹوافسر کرسٹلین جیورجیوا نے پاکستان کے غریب ترین افراد کو بینک قرضوں تک رسائی دینے کیلئیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان کے تمام سرکاری و نجی بینکوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور امکان ہے کہ پاکستان میں چھوٹے اور کم لاگت قرضوں کے پروگرام کے فروغ کیلئے بینک کوئی پروگرام دے گا۔عالمی بینک کیسی ای او کے
تین روزہ دورہ کی تکمیل پر عالمی بینک کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران جیورجیوا نے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔دورے کے حوالے سے کرسٹلینا جیورجیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی شرح، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور پائیدار معاشی ترقی کے حوالے سے اپنی مالی ضروریات کے بارے میں مکمل طور پر باخبر ہے،وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات میں اس امر پر اتفاق رائے ہوا کہ حکومتی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے اصلاحات پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا۔