جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر موت کے سائے منڈلانے لگے،ہلاکتوں کی تعداد25ہوگئی

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/سرینگر (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب 3 روز قبل برفانی تودے تلے دب کر زخمی ہونے والے 5بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25ہوگئی ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کے قریب گزشتہ ہفتے برفانی تودے گرنے سے پھنس جانے والے 5اہلکاروں کو زندہ نکال لیا گیا تھا جنھیں بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں وہ اب دم توڑ گئے ہیں۔بھارتی فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کو پیر کو خصوصی علاج کیلئے سرحدی علاقے مچل سے سرینگر منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ دم توڑ ہوگئے ۔گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں فوجی چوکیوں اور گھروں پر تودے گرنے سے 15بھارتی فوجی اور 5شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ماہرین موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک وادی میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ حکام نے پہلے ہی برفانی تودے گرنے کی وارننگز جاری کررکھی ہیں اور لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں سے دور رہیں اور جو لوگ ایسی علاقوں میں رہتے ہیں وہ باہر نکلنے سے گریز کریں۔خیال رہے کہ کشمیر میں موسم سرما کے دوران اکثر و بیشتر برفباری ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے برفانی تودوں کے گرنے کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔گیاری سیکٹر میں 2012 میں برفانی تودہ گرنے سے 140 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ۔گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے حیران کن طورپرمقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے فوجیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ ہمسایہ ملک کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے باعث برفانی اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرات پیدا ہوئے۔ عالمی حدت سے بھی گلیشئرز میں شگاف پڑ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…