پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بھارتی انٹیلی جنس بیورو کا 2 پاکستانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور ( آئی این پی ) بھارتی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو نے اسٹرٹیجک معلومات پاکستانی ہینڈلرز کو منتقل کرنے کے شبے میں 2 مشتبہ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد کوریاست راجستھان میں بھگت کی کوٹھی ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھر ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

دونوں مشتبہ افراد کو مزید تحقیقات کے لئے جے پور لے جایا گیا ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں مشتبہ افراد تھر ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں اپنے ہینڈلرز کو کئی سٹرٹیجک معلومات فراہم کر چکے ہیں ۔ ادھر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے امرتسر سیکٹر میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پاکستان سے سمگل کئے جانے والے 3 چینی خود کار پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ڈی آئی جی آر ایس کھٹاریا کا کہنا ہے کہ امرتسر سیکٹر میں سرحدی چوکی کے قریب سے تین چینی خود کار پستول قبضے میں لیے گئے ہیں جو بظاہر پاکستان سے بھارت سمگل کیے گئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف نے 28 کارتوس بھی قبضے میں لیے ہیں۔ ڈی آئی جی بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ مخصوص معلومات پر علاقے میں فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران اسلحہ و بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…