لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی 28 سالہ گلالئی اسماعیل کو دولتِ مشترکہ کے یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس ایوارڈ کے لیے براعظم ایشیا سے بھارت سے دو اور سنگاپور اور پاکستان سے ایک ایک نوجوان شخصیت کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سیگلالئی ہی اس ایوارڈ کی حقدار قرار پائیں۔ایوارڈ کی تقریب منگل کو لندن میں منعقد ہوئی جس کے بعد بی بی سی اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلائی اسماعیل نے بتایا کہ وہ گذشتہ 12 سال سے پاکستان میں نوجوانوں کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں۔گلالئی اسماعیل نے 16 سال کی عمر میں ’اویئر گرلز‘ نامی غیر سرکاری تنظیم کی بنیاد رکھی تاکہ نوجوان لڑکیوں کو اْن کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔2013 میں پاکستان میں انتخابات کے دوران انھوں نے ایک سو خواتین پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گھریلو تشدد اور کم عمری کی شادیوں جیسے معاملات پر کام کیا۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایوارڈ کے لیے اپنے انتخاب پرگلالئی نے بتایا کہ ان کا تعلق جس علاقے سے ہے ’وہاں لڑکیوں کے حقوق یا پھر انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرنا خاصا مشکل ہے۔‘لڑکیوں کے حقوق یا پھر انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرنا خاصا مشکل ہے۔اگر آپ آواز اْٹھاتے ہیں تو اکثر آپ کو بہت سارے خطرات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔گلالئی اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ آواز اْٹھاتے ہیں تو اکثر آپ کو بہت سارے خطرات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ تو اِسی وجہ سے اْنھیں لگا کہ میں نے کوئی نمایاں کام کیا ہے۔‘اْنھوں نے کہا کہ 12 سال قبل جب انھوں نے لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام شروع کیا تو اْس وقت ماحول خاصا دوستانہ تھا اور اِتنی مشکلات اور خطرات نہیں تھے جتنے آج درپیش ہیں۔گلالئی اسماعیل کا کہنا تھا کہ انھیں روزمرہ زندگی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔’سوشل میڈیا پر بھی ہم اکثر دیکھتے ہیں چند نوجوان پْرتشدد اور نفرت آمیز باتیں کرتے ہیں صرف اِس وجہ سے کہ جو کام ہم لڑکیوں کے لیے یا انتہا پسندی کے خلاف کر رہے ہیں۔ تو اختلافات کا سامنا ہمیں سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی میں بھی کرنا پڑتا ہے۔‘سنہ 2014 میں انٹرنیشنل ہیومنسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی اور فارن پالیسی میگزین کی 2013 کی گلوبل تھنکرز میں سے ایک گلالئی اسماعیل نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ صرف موجودہ حالات کا مقابلہ وہ تنہا نہیں کر رہیں بلکہ کئی نوجوان لڑکیاں اور لڑکے اِس کام اْن کا ساتھ دے رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی گلالئی کیلئے دولتِ مشترکہ کایوتھ ایوارڈ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ
-
رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری
-
خواتین و بچوں کے حقوق کی علمبردار اماراتی خاتون “ہند العویس” کے جیفری ایپسٹین سے تعلقات...
-
حکومت نے بیرونِ ملک رخصت سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
-
لاہور کے پوش علاقے میں ہمسائے نے گھر میں گھس کر 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا
-
عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا
-
حکومت سے مذاکرات کے بعد مالکان کا گھی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
بہن کو کیوں ڈانٹا؛ 18 سالہ طالبعلم نے خاتون پرنسپل کو گولی مار کر قتل کردیا
-
نک جوناس سے علیحدگی کی افواہوں پر پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی
-
وزیر اعظم کا ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان المبارک پیکیج کا اعلان
-
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر، رمضان المبارک کیلئے نئے اوقات کار اور نئی فیسوں کا اعلان ہو گیا



















































