جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی لمبی چھلانگ، کس پوزیشن پر پہنچ گئے،جانیئے

datetime 27  جنوری‬‮  2017 |

دبئی(آئی این پی) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ، کینگروز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم کیریئر میں پہلی مرتبہ ٹاپ 10بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں،جبکہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں ۔ باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 10 باؤلروں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے،

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، آسٹریلوی پیسر مچل سٹارک دوسرے اور جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں ڈیوڈ وارنر پہلے، جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوانٹن ڈی کاک چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں، انگلینڈ کے جوئے روٹ چھٹے، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ ساتویں جبکہ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل بالترتیب 8 ویں اور 9 ویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم 5درجے ترقی کے بعد 10پوزیشن حاصل کرکے ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ پاکستان کے محمد حفیظ 26ویں، اظہر علی40ویں جبکہ سرفراز احمد41ویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، آسٹریلوی پیسر مچل سٹارک دوسرے، جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر تیسرے، ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن چوتھے، آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پانچویں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن چھٹے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ساتویں، جنوبی افریقی کاگیسو ربادا آٹھویں، انگینڈ کے عادل رشید نویں جبکہ افغانستان کے محمد نبی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان کے بہترین بولر محمد عرفان17ویں پوزیشن پر ہیں، محمد حفیظ 38 ویں، عماد وسیم 45 ویں، حسن علی 47 ویں، وہاب ریاض 50 ویں اور محمد عامر 51 نمبر پر جگہ بنا سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…