منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

کرکٹ بورڈ کے کام نرالے،بابراعظم کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپنے کا حیرت انگیزفیصلہ کرلیاگیا

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم آل راؤنڈر کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جس کے لیے انھوں نے برسبین میں اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کرادیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق ماضی میں قومی انڈر19 ٹیم کی قیادت کرنے والے بابراعظم اپنے مشکوک باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے ایڈیلیڈ سے برسبین پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ایکشن کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بابراعظم انڈر19 ٹیم میں بیٹنگ کے علاوہ آف اسپن باؤلنگ بھی کرتے تھے لیکن انھیں مشکوک ایکشن کی پاداش میں باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔پی سی بی اہلکار کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم کے لیے آف اسپنر کا کردار ادا کرنے والے بابرکا برسبین میں قائم آئی سی سی لیب میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جبکہ حتمی رپورٹ 15 روز کے اندر مل جائے گی ۔بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیزترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا جبکہ عالمی طورپر تیزترین ایک ہزاررنزبنانے کا ریکارڈ برابر کرکے عظیم کھلاڑی ویوین رچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…