واشنگٹن(این این آئی)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف اپنے حالیہ اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بعض مسلمان ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی پورے عالم اسلام پر پابندی نہیں،گزشتہ روز امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مسلمانوں کے
خلاف اپنے حالیہ اقدامات کا دفاع کیااور کہا کہ بعض مسلمان ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی پورے عالم اسلام پر پابندی نہیں ہم صرف ان ملکوں کے شہریوں کو روک رہے ہیں جن میں دہشت گردی بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے چاہے جس حد تک بھی جاناپڑے۔