اسلام آباد ( آن لائن)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ساتھی کی نالائقی کی سزا بھگتنی پڑ گئی،ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے جمیکا کی ٹیم گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ سے وہ چیز چھن گئی ہے جس کیلئے وہ ہر وقت تگ و دو کرتے رہتے ہیں،انہوں یہ چیز اپنے ہم وطنوں کے ساتھ چین میں ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں حاصل کی تھی،یہ کوئی اور چیز نہیں گولڈ میڈل ہے
جو جمیکا کی ٹیم نے 2008ء4 میں بیجنگ اولمپک کے دوڑ کے مقابلوں میں حاصل کیے تھے۔ اولمپک کی عالمی کمیٹی نے اس وقت کی جمیکا کی ٹیم کے ایک رکن کارٹر کے ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث پائے جانے پر پوری ٹیم سے گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم دیا ہے۔کمیٹی کے فیصلے میں رنر اپ اتھلیٹس کو ترقی دے کر گولڈ میڈل ،جاپان کی ٹیم کو سلور اور برازیل کی ٹیم کو کانسی کا تمغہ دیا جائے گا۔
دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ سے ان کے گولڈ میڈل واپس لے لیے گئے۔۔ وجہ ایسی کہ یقین نہیں کریں گے
26
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں