جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم بنگلہ دیشی کرکٹرکو اپنی دیرینہ گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے نے جیل کی پتلی دال کھانے پر مجبور کردیا،افسوسناک انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیشی اسپنر کو اپنی دیرینہ گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے نے جیل کی پتلی دال کھانے پر مجبور کردیا۔ڈھاکا کی 23 سالہ نسرین سلطانہ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی کے ساتھ شادی 2014 میں کی تھی تاہم اسپنر کے کہنے پر اس شادی کو دونوں فیملیز سے ہی خفیہ رکھا گیا تھا، جب انہوں نے عرفات سنی پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے گھروالوں کو اس شادی کے بارے میں بتائیں تو وہ الٹا انہیں بلیک میل کرنے لگے۔

نسرین سلطانہ کے مطابق نکاح کے وقت ان کی بہن اور بہنوئی بھی موجود تھے جبکہ عرفات کے دو دوست بھی وہاں پر تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنی انہیں گزشتہ برس تھائی لینڈ بھی لے گئے تھے۔یاد رہے کہ نسرین سلطانہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ عرفات سنی نے ان کی کچھ ذاتی نوعیت کی تصاویر فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بناکر اس پر اپ لوڈ کردی ہیں۔جس پر کرکٹر کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم منگل کو ایک روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ذاکر حسین نے ان کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جہاں پر وہ بھی دیگر قیدیوں کی طرح دال کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ کے غلط استعمال پر قوانین کافی سخت ہیں اگر عرفات سنی پر جرم ثابت ہوتا تو ان کو 14 برس تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ نسرین سلطانہ نے الگ سے ایک مقدمہ درج کرایا ہے جس میں عرفات سنی پر ان سے لاکھوں ٹکا جہیز کی مد میں دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ جہیز کے حوالے سے بھی بنگلہ دیشی قوانین سخت اور اس میں بھی جرم ثابت ہونے پر عرفات سنی کو جیل میں لمبے عرصے تک چکی پیسنا پڑسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…