نئی دہلی ( آئی این پی )بھارتی حکومت نے اپنے سیکرٹری خارجہ,کو پاکستان کیخلاف بولنے کا ’’انعام‘‘ دیدیا، انعام بھی کیا دیا ؟ بھارتی حکومت نے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے ۔
ایس جے شنکر کوچین پاکستان اور امریکہ کے حوالے سے بھارتی حکومت کی اسٹیئرنگپالیسیوں کے حوالے سے ایک اہم شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ ایس جے شنکر جن کی 2 سالہ مدت ملازمت 28 جنوری کو ختم ہو رہی تھی کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی مشیروں میں سمجھا جاتا ہے ۔ وہ جنوری 2015 میںسجاتا سنگھ کی جگہ سیکرٹری خارجہ تعینات ہوئے تھے ۔62 سالہ ایس جے شنکر انڈین فارن سروس کے 1977 بیچ کے افسر ہیں ۔