ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

کوکنگ آئل اور کیچپ بنانے والی فیکٹریاں سیل،تیارکرنے کا گھناؤناطریقہ دریافت،شرمناک انکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے نروکی، شیخوپورہ روڈ کے قریب منج انڈسٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے مرغی کی آلائشوں سے تیل کرنے اور ہوٹلوں کو بیچنے پر سیل کر دیا

منج انڈسٹری میں مرغی کے پروں ، آنتوں اور دیگر باقیات سے کوکنگ آئل کی تیاری کر کے مختلف ہوٹلوں کو اشیاء خوردونوش پکانے کے لیے بیچا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کاروائی کر کے 50ہزار لیٹر تیل موقع سے برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے اور ان کی مدد کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نبٹا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں مضر صحت آئل خریدنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کی ٹیم نے اقبال ٹاؤن میں انمول فوڈز کی کیچپ یونٹ پر چھاپہ مار کر ناقص اور غیر میعاری کیچپ کی تیاری پر سیل کر دیا۔ کیچپ کی تیاری بغیر ٹماٹر استعمال کیے کی جا رہی تھی۔ 3000کلو ناقص اور مضر صحت کیچپ موقع سے برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…