ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ کاآغاز ہی امریکہ کو بھاری پڑ گیا،بڑے طوفان نے سر اُٹھالیا،خطرناک انتباہ جاری

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

نیویارک(آئی این پی)امریکہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والے طوفان کے باعث18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید طوفان کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست جارجیا میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 12افراد ہلک جبکہ5افرادلاپتہ ہوگئے ہیں جن کاابھی تک سراغ نہیں لگایاجاسکاہے ، طوفان سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے
، جارجیا میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جنوبی کک، بروکس اور بیرن کے علاقوں میں سے تھا۔ان میں سے سات افراد کک علاقے میں ایک عارضی مکان میں رہائیش پذیر تھے۔

امریکی ریاست مسی سیپی میں ہوا کے طاقتور بگولوں نے تباہی مچادی، طوفان کی زد میں آکر 4افراد مارے گئے اور20 سے زائد زخمی ہوئے۔بگولے سے کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں ہیں اور متعدد درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے ہیں، جبکہ طوفان کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر گورنر نیتھن ڈیل کے ساتھ بات چیت میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…