پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاک آسٹریلیا چوتھا ون ڈے،پاکستانی ٹیم تینوں شعبوں میں ناکام،میچ اور سیریز کینگروز کے نام

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو86رنز سے شکست دیکر میچ اور سیریز دونوں اپنے نام کرلی۔ پاکستانی ٹیم354رنز ہدف کے تعاقب میں 43.5اوورز میں 267رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شرجیل خان 74،شعیب ملک47،محمد حفیظ40،بابر اعظم 31اور عماد وسیم25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ اور زمپا نے3،3ہیڈ نے2اور مچل سٹار ،پٹ کمینز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین 5واں ون ڈے 26جنوری کو کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے شاندار پارٹنرشپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے92رنزکی شراکت داری کی، جس کے بعد حسن علی نے 30 رنز بنانے والے عثمان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ڈیوڈ وارنر نے دوسرے اینڈ سے روایتی انداز اپنایا اور اپنے کیریئر کی 12ویں سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کپتان کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 120 رنز جوڑے۔وارنر دو چھکوں اور 12 چوکوں سے مزین130رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نے ایک رنز کے اضافے سے آسٹریلین کپتان کو بھی قابو کر لیا جو ایک رن کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔نئے بلے باز ٹریوس ہیڈ اور گلین میکس ویل وکٹ پر یکجا ہوئے تو امید تھی کہ پاکستانی بالرز انہیں آسانی سے رنز نہ کرنے دیں گے لیکن دونوں کھلاڑیوں نے آزادانہ انداز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 64 گیندوں پر 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے اپنی ٹیم کے 300 رنز مکمل کرائے۔ہیڈ چار چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 51رنز بنانے کے بعد رخصت ہوئے لیکن گلین میکس ویل کسی پاکستانی بالر کے ہاتھ آںے کا نام نہیں لے رہے تھے اور جب وہ اننگز کی آخری گیند پر آٹ ہوئے تو 44 گیندوں پر 78 رنز بنا چکے تھے اور اسکور بورڈ پر 353 رنز کا مجموعہ جگجمگا رہا تھا۔آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 354 رنز کا مشکل ہدف دیا ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے کیریئر میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا لیکن جنید خان اور محمد عامر کو مقررہ اوورز میں بالترتیب82اور75رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، عماد وسیم نے بھی9 اوورز میں69رنز دیے۔جواب میں پاکستانی ٹیم354رنز ہدف کے تعاقب میں 43.5اوورز میں 267رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شرجیل خان 74،شعیب ملک47،محمد حفیظ40،بابر اعظم 31اور عماد وسیم25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ اور زمپا نے3،3ہیڈ نے2اور مچل سٹار ،پٹ کمینز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین 5واں ون ڈے 26جنوری کو کھیلا جائیگا

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…