ماسکو(این این آئی)روسی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نفسیاتی دباؤ اور اعصبای تشنج کے نتیجے میں شام کے صدر بشارالاسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔روسی میڈیا کے مطابق پانچ سال سے شام میں جاری کشیدگی اور خانہ جنگی کے باعث صدر بشارالاسد نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں۔ اعصابی تناؤ کے نتیجے میں
صدر اسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔بشارالاسد کی مدد کے نتیجے میں پوتن کی مشکلات بڑھ گئیں‘ کے عنوان سے شائع رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بشارالاسد کو اقتدار پرقائم رکھنے کی روسی کوشش پوتن کو کافی مہنگی پڑی ہے۔ ممکن ہے وہ اس بحران سے جلد از جلد نکلنے کے لیے بھی کوئی راہ تلاش کررہے ہوں۔روسی حکام اپنی خفیہ بات چیت میں صدر بشارالاسد کی کمزوری کا بھی تذکرہ کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بشارالاسد جنگ اور ٹینشن کے نتیجے میں کافی کمزور ہوئے ہیں اور ان کی بائیں آنکھ بھی اعصابی تناؤ کا شکار ہوئی ہے۔