واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک خاکروب کو وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے کے جرم میں ایک ماہ قید سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاسست جارجیا کی عدالت نے محکمہ صفائی کے ملازم کیوبن میکگل کو 30 روزہ سزا سناتے ہوئے کہا کہ کیوبن نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک روز اپنی ڈیوٹی ٹائم سے دو گھنٹے قبل کوڑا اٹھایا اور اس طرح اس نے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالا۔ کیوبن میکگل نے کی ڈیوٹی صبح 7 بجے شروع ہوتی تھی تاہم اسے نے دو گھنٹے پہلے یعنی 5 بجے ہی کوڑا کرکٹ اٹھانا شروع کر دیا تھا۔ جج کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جرمانے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ ملزم کو جیل بھیج دیا جائے۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال بھی ایک ملازم کو ایک ماہ کی سزا دی گئی تھی۔ خاکروب کیون میکگل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ یہ معاملہ حل ہو کیونکہ میں اپنی بیوی اور بچوں سے دور رہ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوں۔ میکگل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو صرف جلدی کوڑا کرکٹ اٹھانے کے الزام میں ملنے والی سزا بہت سخت ہے۔ عدالت میرے موکل کو صرف وارننگ بھی جاری کر سکتی تھی کیونکہ وہ ایک پرائیوٹ کمپنی کا ملازم ہے جس نے اس کام کیلئے اس کی کی ڈیوٹی لگائی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں