اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام فری آئی کیمپس کا انعقادکیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پہلا آئی کیمپ مین بازار ڈھوک عباسی، نزد یوٹیلیٹی اسٹور، ترنول راولپنڈی، اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ آئی کیمپ میں ریلوے ہسپتال اور سی ایم ایچ راولپنڈی کے مستند ڈاکٹروں کے زیر نگرانی چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت عینکیں اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔آئی کیمپ کے سلسلے میں مزیدکیمپس نوشہرہ ، آزادکشمیر اور وزیرستان میں منعقد کیے جائیںگے۔ ان تمام کیمپس میں426 افراد کو موتیابند آپریشنز کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔