ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ایازصادق ،خورشید شاہ اوررضاربانی کے اکائونٹس میں کروڑوں روپےکس نے جمع کرائے ،تحقیقات میں ایسے شخص کانام آگیاجوکسی کے وہم وگمان میں تھا

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق ،چیرمین سینیٹ میاں رضاربانی ،اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ اورمولانافضل الرحمان سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ کو دس دس کروڑ روپے کی ٹی ڈی آرز بھیجنے کے معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں ۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان بڑے بڑے نامی گرامی سیاستدانوں کو ٹی ڈی آر ایس ایم ای بینک کی جانب سے جاری نہیں ہوئیں بلکہ یہ کام بینک کے ایک سابق ملازم نے کیاہے ۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بھی اس کی تردید کی ہے کہ ان ارکان پارلیمنٹ کے نام سے بینک میں کوئی اکائونٹس نہیں ہیں

ترجمان کے مطابق سیاستدانوں کے نام پر مبینہ ٹی ڈی آرز جعلی ہیں، ایس ایم ای بینک نے ایسی کوئی ٹی ڈی آر جاری نہیں کی ہیں جبکہ سٹیٹ بینک نے مزید تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کراچی کے سپرد کردیا اور ایف آئی اے نے ایس ایم ای بینک کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس حرکت میں بینک کا ایک سابق ملازم ملوث ہے۔ اس ملازم کے خلاف جعل سازی پر بینک کی جانب سے کیس چلایا گیا تھا جس کے باعث وہ جیل بھی گیا تھا تاہم ان دنوں وہ ضمانت پر ہے اور بینک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہےاوراسی وجہ سے اس نے ملک کی اہم سیاسی شخصیات کے نام ٹی ڈی آرزبھیجی ہیں تاکہ بینک کی بدنامی ہوسکے ۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…