پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے آج، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کب شروع ہوگا؟کون کون میدان میں اترے گا؟جانیئے،تبدیلیوں کااعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2017 |

پرتھ (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ(آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا، مقابلہ 8 بجکر 20 منٹ پر شروع ہو گا۔5میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، تیسرے ون ڈے کیلئے آسٹریلوی ٹیم نے فائنل الیون کااعلان کردیا ہے جس میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں،دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں کسی ردوبدل کا امکان نہیں۔

پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں پاکستان نے 18ایک روزہ میچز کھیل رکھے ہیں۔ 9میں شکست اور 9میں ہی اسے کامیابی حاصل ہوئی قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے کے لیے بھر پور پریکٹس کی، گرین کیپس نے پرتھ میں فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی اور قومی بلے بازوں نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ون ڈے (آج)جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائیگا،تیسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے پرتھ میں پریکٹس کی، انجری کا شکار اظہر علی بھی ٹریننگ میں موجود تھے۔ گرین کیپس کا پرتھ کے واکا گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن ، شاہینوں نے گرم موسم میں خوب پسینہ بہایا ،فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

قومی بلے بازوں نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی، پرتھ ون ڈے میں بھی محمد حفیظ قیادت کریں گے۔ٹیم منیجر وسیم باری کا کہنا تھا کہ اظہر علی تیسرا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے، تاہم امید ہے آخری دو ایک روزہ میچز کے لیے وہ فٹ ہوجائیں گے، جبکہ سرفراز احمد بھی بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کرچکے ہیں۔پریکٹس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز اچھی فارم میں ہیں اور ان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے، جبکہ تیسرے ون ڈے میں مچل اسٹارک کی کمی محسوس کریں گے۔پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں، امید ہے تیسرے ون ڈے میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے۔ پاکستان ٹیم پرتھ میں 18 میچزکھیل چکی ہے جس میں سے اس نے9میں فتح سمیٹی جبکہ اتنے ہی میچزمیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے جس میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے،میدان میں اترنے والی متوقع پاکستانی ٹیم یہ ہوگی۔ محمد حفیظ( کپتان) شرجیل خان، بابر اعظم،اسد شفیق،شعیب ملک،عمر اکمل،محمد رضوان،عماد وسیم، محمد عامر ، جنید کان اور وہاب ریاض/حسن علی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…