پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

خورشید شاہ کے اکاؤ نٹ میں 10کروڑ روپے کس نے جمع کرائے؟نئے سکینڈل نے سِر اُٹھالیاخورشید شاہ کا حیرت انگیزموقف

datetime 18  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے اکاؤ نٹ میں 10کروڑ روپے فکسڈ ڈیپازٹ کر دئیے گئے ،اپوزیشن لیڈر اپنے اکاؤنٹ میں10کروڑ روپے کا فکسڈ ڈیپازٹ کی رسید دیکھ کر حیران رہ گئے،متعلقہ بینک سے رابطہ کرنے پر بینک نے رسید کو جعلی قرار دیکر معذرت کر لی جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ میری جیب میں 15ہزار جبکہ بنک اکاؤنٹ میں زرعی آمدنی کے 23لاکھ روپے پڑے ہیں اس کے علاوہ میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ، فکسڈ ڈیپازٹ کا خط سازش ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بد ھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے نام پر 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کی بینک رسید پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو موصول ہوئی جس پر ایس ایم ای بینک کے 2افراد کے دستخط بھی موجود تھے، تاہم جب یہ خط قائدحزب اختلاف کو پیش کیا گیا تو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے کے ٹی ڈی آر سے لاعلمی کا اظہار کیا اور اپنے سٹاف کو فوراً متعلقہ بینک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اس سلسلے میں بینک سے رابط کرنے پر حکام نے ٹی ڈی آر کو جعلی قرار دیدیااور کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی ڈیپازٹ رسید جاری نہیں کی۔ بینک حکام کی جانب سے انکار پر اپوزیشن لیڈر نے تحقیقات کیلئے اپنے سٹاف کو ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ ایف آئی سے معلوم کیا جائے کہ 10 کروڑ روپے کے جعلی ڈیپازٹ کے پیچھے کون ہے اور یہ بھی پتہ لگایا جائے کہ اس کے محرکات کیا ہیں، فکسڈ ڈیپازٹ کا خط سازش ہو سکتی ہے، میری جیب میں 15ہزار جبکہ بنک اکاؤنٹ میں زرعی آمدنی کے 23لاکھ روپے پڑے ہیں اس کے علاوہ میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…