ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

آسڑیلیاکے خلاف تیسرامیچ اس طرح جیتاجاسکتاہے ،رمیزراجہ نے شاہینوں کوایسامشورہ دیدیاکہ جان کرکینگروزکےاوسان خطاہوجائیں

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پرتھ میں بھی آسٹریلیا کے خلاف سپن باؤلنگ کے ساتھ اٹیک کرے۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ نے کپتانی بہت اچھی کی اور باؤلنگ بھی بہت زبردست ہوئی کیونکہ آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں ہی آل آؤٹ کر دیا جو کہ زبردست بات ہے۔ جنید خان اور عماد وسیم کی وجہ سے پاکستان کی باڈی لینگوئج بہت بہتر ہوئی ہے جبکہ یہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم نہیں جسے ہرایا نہیں جا سکتا، اس لئے یہ سیریز جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ون ڈے ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے جس طرح کم بیک کیا ہے یہ بہت ہی زبردست بات ہے تاہم ضرورت سے زیادہ پراعتماد نا ہوں اور اپنی خامیوں پر قابو پا کر تیسرے میچ کیلئے میدان میں اتریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مودجودہ بیٹنگ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوچ ہونی چاہئے کہ جو بلے باز فارم میں ہے وہ میچ ختم کرے کیونکہ بعد میں آنے والے بلے باز کیساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی حکمت عملی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم گھبرائے مت اور میلبورن کی طرح پرتھ میں بھی سپن باؤلرز کے ذریعے اٹیک کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ پرتھ کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کیلئے مددگار سمجھی جاتی ہے لیکن میرے خیال میں محمد حفیظ، شعیب ملک اور عماد وسیم جس طرح باؤلنگ کر سکتے ہیں، آسٹریلوی بلے بازوں کو دباؤ میں لایا جا سکتا ہے کیونکہ آسٹریلیا سپن باؤلنگ کے خلاف بہت خراب پرفارمنس دے رہا ہے ۔بلے بازوں کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرتھ میں گیند باؤنس کرتا ہے اس لئے بیک فٹ پر اور کٹ شاٹ زیادہ کھیلنا پڑتی ہے اور اس کیلئے صرف ایڈجسٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

بلے باز اکثر وکٹ کی جانب آنے والی گیند کو بھی ویل لیفٹ کر دیتے ہیں کیونکہ زیادہ باؤنس ہونے کے باعث گیند وکٹ کے اوپر سے گزر جاتا ہے اس لئے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور صرف مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…