لاہور(آئی این پی) وحدت روڈ پر معروف فوڈچین کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے ایک اور شخص دم توڑ دیدیا‘حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق ستائیس دسمبر کو وحدت روڈ پرسلنڈر دھماکے کے بعد آتشزدگی سے چھبیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو جناح ہسپتالمیں طبی امداد کی جارہی تھی جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ بیس سالہ عمر سوموار کی صبح جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی لاش پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔پولیس کے مطابق تین زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔