پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان ،آسٹریلیا،تیسرے ون ڈے کی تیاریاں پرتھ میں شروع،اظہرعلی کے بارے میں اہم خبر آگئی ،سرفرازکاانکار

datetime 16  جنوری‬‮  2017 |

پرتھ (آئی این پی)پاکستان کوآسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں شکست ہوئی تاہم گرین شرٹس نے باؤنس بیک کرتے ہوئے محمد حفیظ کی قیادت میں کینگروزکودوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے مات دیکرسیریز1۔1سے برابرکردی۔کینگروزکیخلاف تیسرے معرکہ کیلئے قومی ٹیم نے پرتھ میں ڈیرے ڈال لئے، کھلاڑی ایک روزآرام کے بعد (آج)منگل سے ٹریننگ کا آغازکریں گے۔ ریگولرکپتان اظہرعلی کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے ،تیسرے ون ڈے کیلئے وننگ کمبی نیشن برقراررکھے جانیکا امکان ہے۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ جمعرات کوواکا گراؤنڈ پرکھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم پرتھ میں 18 میچزکھیل چکی ہے جس میں سے اس نے9میں فتح سمیٹی جبکہ اتنے ہی میچزمیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔دریں اثناء قومی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس لوٹ گئے تھے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر امید تھی کہ شاید وہ آخری تین میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہو سکیں لیکن والدہ کی علالت کے سبب سیریز سے دستبردار ہونے اور آسٹریلیا واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے سریز کے دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد رضوان وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے جنہوں نے ابتدائی میچوں میں احسن طریقے سے یہ ذمے داری انجام دی۔واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ دوسرے ون ڈے میں حفیظ نے قیادت کر کے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرا کے سیریز 1۔1 سے برابر کردی تھی اور پرتھ میں جمعرات کو ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھی حفیظ ہی قیادت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…