اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ سے وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دلائل بار بار نہیں دہرائیں گے ۔ پیر کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دور ان وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل جاری رکھے ۔سماعت شروع ہوتے ہی 5رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کے وکیل سے استفسار کیا
’’مخدوم صاحب آپکو دلائل مکمل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا‘‘ جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میری کوشش ہو گی آرٹیکل 62اور 63کے حوالے سے دلائل مکمل کر لوں ۔اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ پہلے تقاریر میں تضاد ، کفالت اور پھر دائر اختیار کے حوالے سے بات کرنگا ٗ184/7کے ساتھ 4ایشوز پر بات کرونگا ۔’’وعدہ کرتا ہوں بطور وکیل اپنے دلائل دہرائوں گا نہیں‘‘۔
وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں بڑا وعدہ کر لیا
17
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں