لاہور /منڈی بہاؤالدین (آئی این پی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ19جنوری سے (ن) لیگی حکومت کے خلاف تحر یک شروع کی جائیگی ‘عمران خان ہمیشہ تیز بھاگتے ہیں مگر آج بھی وہی کھڑے ہیں ‘تحر یک انصاف کے ناکام دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے حکومت مضبوط ہوئی ہے ‘پنجاب سے بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رابطوں میں ہیں ‘پانامہ لیکس میں حکمرانوں کی کر پشن پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے دیکھتے ہیں سپر یم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے ۔
اتوار کے روز میڈیااور کارکنوں سے گفتگو میں قمر الزمان کار ہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمارے4مطالبات منظور نہیں کیے جسکی وجہ سے ہم نے انکے خلاف19جنوری سے تحر یک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور تحر یکیں سوچ آن کر نے سے نہیں چلتی بلاول بھٹو کی قیادت میں تحر یک شروع کر رہے جو ضرور کامیاب ہوگی اور حکمرانوں سے کر پشن سمیت ہر ظلم کا حساب لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد بازی میں فیصلے کرتے جسکی وجہ سے وہ ناکام ہو تے ہیں ہم تحر یک انصاف کو روکتے رہے ہیں پانامہ پر سپر یم کورٹ نہ جائے مگر اس کے باوجود بھی سپر یم کورٹ میں اب دیکھتے ہیں سپر یم کورٹ کیا فیصلہ دیتی ہے ہمیں بھی اس کا انتظار ہے ۔