راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے بہت بہتر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم ٹی20ٹیم جیسی زیادہ لگ رہی ہے۔شعیب اختر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ون ڈے کے دوران اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حد سے زیادہ پراعتماد نظرآرہی ہے اورجنید خان ،محمد عامر کی بولنگ ایک دوسرے کے لیے سپورٹ تھی۔جنید خان نے اچھا کم بیک کیا ،باہربٹھا کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔