اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کے اس پار آنے والی بھارتی خاتون کو تحائف کے ساتھ واپس بھجوادیا۔بھارتی اخبار کے مطابق مغربی بنگال کی 55 سالہ خاتون جو ذہنی مریضہ تھی ، غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے میں آگئی تھی۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا اور خاتون کو کامان پل کے راستے واپس بھجوا دیا،ساتھ ہی اسے کپڑے، مٹھائی اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔اخبار کے مطابق خاتون اپنے بارے میں صرف اتنا بتاپائی ہے کہ اس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔