اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ) ملکی سیاست میں شدید بھونچال آچکاہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نواز شریف کے خلاف صف بندی کر چکے ہیں جبکہ نواز شریف بھی اپنا بھر پور دفاع کر رہے ہیں ۔ فیصلہ یہ ہوا ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں اب روزانہ کی بنیاد پر ہو گی ۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92کے ایک پروگرام میں پانامہ کیس پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہمایوں گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں قانونیت کی طرف جانا چاہاہئے تاہم ہمارا محور انصاف ہے ۔
انہوں نےمزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیا پتا کہ ان کی بیوی بچے کیا کر رہے ہیں ؟ اگر ایسا ہی ہے تو آئس لینڈ کے وزیر اعظم جن کا نام پانامی میں شامل ہے انہوں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تو پھر نواز شریف ایسا کیسےکہہ سکتے ہیں اور اگر ایسا کہہ رہے ہیں تو پھر ایسے شخص کو پاکستان کا وزیر اعظم ہونا ہی نہیں چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی عوام کو بے وقوف سمجھا ہوا ہے کیا ؟ ۔ کیا ہم شعور نہیں رکھتے؟۔ اس بات پر تو کسی سپریم کورٹ کسی عدالت ، کسی وکیل کی بھی ضرورت نہیں ،یہ تو کوئی بھی عقل رکھنے والا شخص بتا سکتا ہے کہ ہمارا وزیر اعظم اپنے عہدے کا اہل نہیں ۔
سینئر تجزیہ نگار نے میڈیا پر پانامہ کیس کے حوالے سے ایسا ثبوت پیش کر دیاگیا کہ (ن) لیگ بوکھلا اٹھے گی
14
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں