جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو ایک بار پھر دھچکا

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

بارباڈوس،لاہور(آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مارچ کے وسط میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کے مجوزہ دورے سے انکار کردیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسویسی ایشن (فیکا) کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی کو مخدوش قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تجویز کو مسترد کیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے مجوزہ دورے کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے رواں ماہ اپنی معائنہ ٹیم بھی پاکستان بھیجنے کے امکان کو رد کردیا۔تاہم دونوں کرکٹ بورڈز 19 اور 20 مارچ کو فلوریڈا میں 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ممکنہ انعقاد کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے۔قبل ازیں رواں ہفتے ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن نے فیکا کو خط لکھا تھا، جس میں پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائس طلب کی گئی تھی۔
فیکا نے خط کے جواب میں اپنے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ’ایسٹرن اسٹار انٹرنیشنل‘ سے حاصل ہونے والی حالیہ سیکیورٹی ایڈوائزری بھیجی، جو انگلش کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کے لیے بھی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔قبل ازیں پلیئرز کے تحفظ اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھی فیکا کی رپورٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور میں 5 مارچ کو شیڈول فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ شکنی کی گئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو فلوریڈا میں 2 میچز کے بعد لاہور میں 18 اور 19 مارچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی تجویز دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…