ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے 1400 سالہ اسلامی طریقے پر سر تسلیم خم کر لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کھانا چبا چبا کر کھانے کا ہمیں بچپن ہی سے بتایا جاتا ہے لیکن اس کے فوائد کے بارے میں نہیں بتایا جاتا۔اسلام میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ کھانا آرام سے اور چباکر کھانا چاہیے۔
اب اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آگیا ہے کہ جان کر آپ کھانا اچھی طرح چباکرکھائیں گے۔ ایک تجربے میں دیکھا گیا کہ جو خواتین 35بار چباکر کھاناکھاتی ہیں وہ ان خواتین سے 30فیصد کم کھانا کھاتی ہیں جو کہ 15بارچباکرکھاتی ہیں۔
آکسفورڈ اور ہارورڈ کا ایجوکیشن ماہر اور تحقیق کارڈاکٹرXand van Tullekenکا کہنا ہے کہ ماضی میں کھانا چباکر کھانے سے وزن کم ہونے کا فائدہ بتایا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس کا فائدہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
یہ تجربہ ٹی وی شو میں بھی دکھایا گیا ہے اور لوگوں کو وزن کم کرنے کے لئے چباچباکرکھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ کھانا ہم چبا چباکرکھائیں گے تو ہمار لعاب اس میں بہتر طریقے سے شام ہوگا اور کھانا بآسانی ہضم ہوگا۔سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے اس بارے میں اعتراف کیا ہے کہ آپ ﷺ کی چبا کر کھانا کھانے کی تعلیمات برحق ہیں اور اس کے طبی لحاظ سے بہت زیادہ فوائد ہیں۔
تجربے میں 20خواتین کو پاسٹا کھانے کو کہا گیا اور ساتھ بتایا گیا کہ جب ان کا پیٹ بھر جائے تو وہ رُک سکتی ہیں۔ آدھے گروہ کو کہاگیا کہ وہ اپنے بھرے ہوئے منہ کو15بار چباکر کھائیںجبکہ دوسرے کو 35بار چبانے کا کہاگیا۔آخر میں ہر خاتون کے پلیٹ کو دیکھاگیا کہ جلدی کھانے والے افراد نے 468کیلوریز کھائیں اور چباچباکر کھانے والی خواتین نے 342کیلوریز لیں۔
اس کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں میں126کیلوریز کا فرق ہے جو کہ انتہائی حیران کن ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جو لوگ چباچباکر کھانا کھاتے ہیں ان کا وزن کم کھانے کی وجہ سے کم ہونے لگتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…