ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کی فوجی افسران اورنوجوانوں سے ملاقات ،قومی معاملات پرشکوے،سوالات،اہم سیاسی رہنماکی شکایت کردی

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈکواٹرز کھاریاں کا دورہ کیا اور افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں افسران نے آرمی چیف سے بعض قومی معاملات پرشکوے بھی کئے

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق افسران کے آرمی چیف سے ڈان لیکس اور رانا ثناءاللہ سے متعلق سوالات کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے فوجی افسر نے سوال کیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہوسکیں جبکہ فوجی عدالتوں سے متعلق راناثناءاللہ کےبیان پربھی بات چیت ہوئی۔جنرل قمرجاوید باجوہ سے کھاریاں میں افسران کامختلف امور پرتبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افسروں اورجوانوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہترین ادارہ ہے، ادارے کی ساکھ اور عزت برقرار رکھی جائے گی۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ادارے کی عظمت،ساکھ کو محنت،خدمت سےبرقراررکھیں گے۔ اس موقع پرانہوں نے انسداد دہشتگردی میں کردار پرجوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…