بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا ملک جس نے ایف ایم ریڈیو پر پابندی عائد کر دی ۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(این این آئی)ناروے دنیا کا پہلا ملک بننے والا ہے جہاں ایف ایم ریڈیو پر پابندی لگائی جارہی ہے۔اس پابندی کا آغاز بدھ 11 جنوری سے ہوگیا جبکہ 2017 کے آخر تک اس ٹیکنالوجی کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا جائے گا۔مگر ناروے کی حکومت کو ایک مسئلے کا سامنا ہے اور وہ یہ کہ عوامی اکثریت اس منصوبے کے خلاف ہے۔حکومتی عہدیداران کے مطابق ایف ایم ریڈیو پر پابندی کی بڑی وجہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے ملکی آبادی کو بہتر ریڈیو سروس فراہم کرنا ہے۔ناروے کا بیشتر حصہ پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے اور یہاں کی انتظامیہ کے لیے اس بات کو یقینی بنانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ 50 لاکھ شہریوں تک اینا لاگ (ایف ایم) سگنلز پہنچا سکیں، جبکہ ڈیجیٹل آڈیو سسٹم کے ذریعے زیادہ اسٹیشنز اور بہتر کوریج فراہم کی جاسکتی ہے۔مگر بیشتر افراد اس تبدیلی سے خوش نہیں، ایک سروے میں 66 فیصد شہریوں نے اس پابندی کی مخالفت کی جبکہ صرف 17 فیصد اس کے حامی ہیں۔اس وقت ناروے بھر میں 15 ملین ایف ایم ریڈیوز ہیں جو نئی تبدیلی کے بعد متروک ہوجائیں گے۔حکومت کی جانب سے ایف ایم ریڈیو پر پابندی مختلف مراحل میں کی جائے گی اور سب سے پہلے شمالی ناروے کے علاقے نورڈ لینڈ میں ان اسٹیشنز کو سوئچ آف کیا گیا۔اس اقدام کے بعد ناروے ایسا کرنے والا پہلا ملک بنے گا، دوسری جانب برطانیہ بھی 2018 تک پچاس فیصد ریڈیو نشریات کو ڈیجیٹل آڈیو سسٹم میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…