اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

صرف ایک ہفتے میں کتنے روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے؟تمام باتیں غلط ثابت،حیرت انگیزانکشاف

datetime 11  جنوری‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گزشتہ ہفتے قریب بائیس ہزار روہنگیا مسلمان میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا کہ میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے ہیومینیٹیرین امور کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک راکھین سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 65 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پانچ جنوری تک میانمار سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد 65 ہزار ہے اور اس میں روز بہ روز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے یہ روہنگیا افراد مختلف عارضی مہاجر کیمپوں، خیمہ بستیوں اور مقامی افراد کے گھروں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔یہ رپورٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق ینگی لی بارہ روز تحقیقاتی دورے پر میانمار پہنچے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام، لوٹ مار اور جنسی زیادتیوں میں ملوث ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں میانمار کی فوج نے راکھین ریاست میں اپنے نو فوجیوں کے قتل کے بعد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…