پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت،حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

datetime 11  جنوری‬‮  2017 |

کراچی ( این این آئی ) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل کر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں بھی نہیں جیت سکتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی جلدپیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں ۔ آئندہ چند روز میں ان کے نام بتاؤں گا ، وفاقی وزیرداخلہ اسی سال چلے جائیں گے۔

بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے وفاقی وزیرداخلہ کوتنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہو گا ۔ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی یہ تیسری شادی تھی جوکامیاب نہیں ہوئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ہی شادی ہو گی ، جو کامیاب ہو گی ۔ بلاول کی دلہن کی تلاش جاری ہے لیکن شادی 2018 ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہو گی ۔ منظور وسان نے کہاکہ مشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلز پارٹی میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے ۔ لیکن وہ یوں ٹرن لینے کے بھی ماہر ہیں ۔ نبیل گبول کے خوابوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول خود ایک خواب ہیں ۔ اس پر کیا تبصرہ کروں ۔ پاناما لیکس سے کسی کو خطرہ نہیں ہے ۔ فیصلے سے نہ کوئی آئے گا اور نہ کوئی جائے گا تاہم پاناما لیکس حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی

۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا نئے وزیر داخلہ اسی سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے کوئی نہ کوئی غلطی کی وجہ سے انہیں ہٹایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلزپارٹی میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے لیکن یوٹرن لینے کے بھی وہ ماہر ہیں نبیل گبول خود ایک خواب ہے اس پر کیا تبصرہ کروں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…