اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 روز کے دوران رات کے درجہ حرارت میں مزید 04 ڈگری کمی ہوسکتی ہے ۔آئندہ 1سے 2 روز کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کالام منفی16، استور منفی12، سکردو منفی11، قلات منفی09، دیر، گلگت، گوپس منفی08، کوئٹہ، راولاکوٹ، بگروٹ منفی07، ہنزہ، مالم جبہ منفی06، پاراچنار، دروش منفی05، کاکول منفی04، مری، چترال منفی03 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے جس سے نظام زندگی درہم برہم رہا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
عرب ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر میں بحث ہو گئی۔۔۔ و...
-
طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کر نے پر پر وفیسر کی ٹھکائی کر دی
-
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کو بورڈ نے این او سی جاری نہیں کیا
-
مسافروں کیلیے خوشخبری! سعودی عرب سے پاکستان کیلیے پروازوں کا اعلان
-
حکومت کا پاکستانیوں کی بیرون ملک دولت واپس لانے پر غور
-
موٹرسائیکل ،رکشہ صارفین کو پیٹرول پر مخصوص سبسڈی دئیے جانے کا امکان



















































