جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

450 کلو وزنی پاکستانی خان بابا کا ایسا ارادہ کہ جان کرآپ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کا شکار افراد عموما اپنے غیر معمولی وزن کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں مگر پاکستان کے خان بابا بھاری بھرکم جسم سے بالکل پریشان نہیں بلکہ وہ اپنا وزن بڑھانے کے لیے بے تحاشا کھاتے ہیں۔ وہ باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور روزانہ تین تین گھنٹے سخت ورزش کرکے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق 24 سالہ خان بابا کا اصل نام ارباب خضر حیات اور قد چھ فٹ ہے۔ خان بابا کے نام سے مشہور حیات کا وزن اس وقت بڑھنا شروع ہوا جب اس کی عمر 18 سال تھی اور آج اس کا وزن 440 کلو گرام تک پہنچ چکا ہے۔ اپنے غیر معمولی موٹاپے اور بھاری جسامت کے باوجود حیات باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے اور باکسنگ کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ خان بابا کے مطابق وہ روزانہ 10 ہزار حرارے استعمال کرتے ہیں۔
ایک وقت کے کھانے میں دو کلو مرغی، چاول، پھل اور ایک لیٹر دودھ استعمال کرتے ہیں۔ خان بابا اپنا وزن کم کرنے کے بجائے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا وزن 500 کلو گرام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ خان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ہاتھ سے ٹریکٹر روکنے اور 5 ہزار کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ تین تین گھنٹے ورزش کا اہتمام کرتے ہیں۔ حضر حیات ایک متمول گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان کا خاندان انہیں کھانے کی ضروریات پوری کرنے میں بھرپور مدد دیتا ہے۔ خان بابا ریسلنگ کے دل دادہ ہیں اور ٹی وی پر دکھائے جانے والے ریسلنگ کے مقابلوں کو بڑے اہتمام سے دیکھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی شرمندہ بھی ہوئے؟ تو انہوں نے کہا کہ بچپن میں مجھے والد نے کھلونا گاڑی خرید کر دی۔ میں اس کی عقبی سیٹ پر بیٹھا تو اس کے ٹائر ٹوٹ گئے۔ اس پر مجھے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ اس کیفیت کو دیکھ کر والد مسکرائے اور مجھے تسلی دی کہ کوئی بات نہیں اور لا دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…