جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

11فروری کو بڑے علاقے میں تعطیل کا اعلان کردیاگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

راولاکوٹ(آئی این پی) شہیدِ کشمیر محمد مقبول بٹ کے یومِ شہادت پر گیارہ فروری کو آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ ۔زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیارہ فروری کو مقبول بٹ کے یومِ شہادت پر تحریکِ آزادی کشمیر سے اپنی عملی محبت کا ثبوت دینے سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا ہے

تعطیل کا یہ فیصلہ جدید تحریک کے بانی اور منقسم کشمیر میں وحدت کی علامت مقبول بٹ کے یومِ شہاد ت پر انکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اس بات کا ثبوت فراہم کرنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی تحریک میں بیس کیمپ مکمل طور پر انکی پشت پر ہے مقبول بٹ کے یوم شہادت پر پہلی مرتبہ سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری تعطیل کی تھی جسے بعد ازاں آنے والی مسلم کانفرنس کی حکومت نے اپنے سربراہ مرحوم عبدالقیوم خان کی ہدایت پر ختم کر دیا تھا راجہ فاروق حیدر کو یہ تعطیل کرنے اپنی کابینہ کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی حمایت حاصل ہے جو ماضی میں قوم پرست طلباء تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار رہے ہیں ۔
وزیراعظم جموں وآزاد کشمیرفاروق حیدر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مٖظفر آباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے انکی یہ کوشش بھی ہے کہ وہ اس دن کو سری نگر میں بنا کر اپنی زندگی کا یاد گار حصہ ٹھہرائیں سری نگر اپنے ننھیال جانے راجہ فاروق حیدر نے پہلے سے سفری دستاویزات حاصل کر رکھی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…