پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

راحیل شریف کیوں سعودی عرب گئے؟ اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کی تو شرط کیا ہوگی؟فیصلہ کون کریگا؟سعودی عرب کیا چاہتاہے؟اسحاق ڈار نے سب کچھ بتادیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب عمرے پر گئے ہیں،وہ اسلامی افواج اتحاد کی سربراہی کریں گے یا نہیں میرے پاس اس بارے میں کوئی بھی اطلاعات نہیں ہیں،جب وہ سروس میں تھے تو سعودی عرب کی خواہش تھی کہ وہ سربراہی کریں، سابق آرمی چیف اگر یہ عہدہ سنبھالیں گے تو وہ ملکی مفاد میں کوئی شرط بھی رکھیں گے،فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی مشاورت اور قانون و آئین کے مطابق کیا جائے گا۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توقسم کھائی ہوئی ہے کہ کسی کی بھی عزت نہیں کرنی،وہ ہر وقت فضولیات بکتے رہتے ہیں۔

مجھے ان کے اصلی کردار کا پتہ ہے،وہ ڈونیشنز کے پیسے کھاتے ہیں۔میں ان کی ذات پر کوئی بات نہیں کر سکتا لیکن اگر کی تو وہ عوام کو اپنی شکل نہیں دکھا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ججز نظر بندی کیس میں نواز شریف سڑکوں پر تھے جبکہ عمران خان بھاگ گئے تھے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی نہیں ہو سکتی، انہوں نے پیسے اس وقت کے قانون کے مطابق کیش کروائے تھے۔قانون کاروائی کی اجازت نہیں دیتا، بینک کے زریعے بیرون ملک پیسے لے جانے پر پابندی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دبئی جائیدادوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتا سکتااور نہ ہی قانون کسی پروگرام میں تفصیلات بتانے کی اجازت دیتا ہے ۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اگر ملک میں کوئی چیز غلط ہوتی ہے تو اس کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایف بی آر میرے ما تحت ہے ،میں اس بارے میں نہیں بتا سکتا۔نیب کے قانون کے لئے 20رکنی کمیٹی بیٹھ گئی ہے،میں اب قوانین تبدیل کرنے جا رہا ہوں۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…