کراچی( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2018 سے پہلے نہیں ہوگی الیکشن اور کامیابی کے بعد ہو گی بلاول بھٹو کی شادی دھوم دھام سے ہوگی اور ہنی مون بھی پاکستان میں ہی منائیں گے ،جنوری، فروری اور مارچ ملک اور سب کہ لیے انتہائی اہم ہیں اسی سال میں بہت ساری باتیں سامنے آئیں گی۔
یہ بات انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں پاک جاپان بزنس کونسل کہ وفد سے ملاقات کہ بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ منظور حسین وسان نے ایک اور خواب بتاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2018 سے پہلے نہیں ہوگی الیکشن اور کامیابی کے بعد ہو گی بلاول بھٹو کی شادی دھوم دھام سے ہوگی اور ہنی مون بھی پاکستان میں ہی منائیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سال2017 میں چھپی ہوئی ساری باتیں باہر نکلیں گیں الیکشن بھی سال 2018 کے جنوری، فروری یا مارچ میں ہوں گے کچھ لوگ اندر جائیں گے اور کچھ لوگ باہر جائیں گے جو پیسے باہر ہیں وہ بھی اسی سال واپس آئیں گے۔ منظور
حسین وسان نے کہا کہ رواں سال پیپلزپارٹی شہروں میں بھی سرپرائز دے گی، فاروق ستار 2018 میں وزیر اعلی تو کیا وہ سیٹیں بچا لیں تو بڑی بات ہے ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں اب اتنی نشستیں حاصل نہیں کرے گی 2017 میں بہت کچھ دیکھیں گے عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری بڑی اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں چھوٹی چھوٹی جماعتیں اب ختم ہوجائیں گی پیپلزپارٹی انتخابات میں سرپرائز دے گی سندھ کے شہروں میں اب پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ مردم شماری کے بعد کراچی کے حقائق سامنے آجائیں گے۔ پانامہ کیس میں عمران خان کو خوشی یا مایوسی مل سکتی ہے پانامہ کیس میں مایوسی کی صورت میں احتجاج بھی ہوسکتا ہے پانامہ کیس کا فیصلہ ففٹی ففٹی ہوگا۔ ملاقات میں پاک جاپان بزنس کونسل کے وفد میں صدر رانا عابد حسین، صدر ڈی ٹی ایس ڈاکٹر ہاروں،عرفان صدیقی اور دیگر شریک تھے۔