بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نینئی توانائی مارکیٹ میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،2016ء میں چین اوورسیز توانائی کی سرمایہ کاری میں 32 ارب ڈالر کے ساتھ نئی عالمی توانائی مارکیٹ میں سرفہرست رہا، عالمی سطح پر نئی توانائی کے شعبے میں کل81 لاکھ ملازمتوں میں سے 35 لاکھ چین نے پیدا کی جبکہ امریکہ نے صرف 8 لاکھ پیدا کیں۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق توانائی معیشت اور مالی تجزیہ کے امریکی انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ جاری کی۔
جس کے مطابق 2016 میں چین کی اوورسیز توانائی کی سرمایہ کاری کی کل مالیت32 ارب امریکی ڈالر بنی اس طر ح اس میں پچھلے سال کے مقابلے میں60 فیصد کا اضافہ ہوا یوں نئی عالمی توانائی مارکیٹ میں چین سرفہرست رہا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ٹم بوکلے نے کہا کہ صاف توانائی کی مارکیٹ عروج پر ہے،اس مارکیٹ کے مقابلہ میں چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔”انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق عالمی سطح پر نئی توانائی کے شعبے میں کل81 لاکھ ملازمتیں موجود ہیں ،جن میں35 لاکھ چین نے پیدا کی ہیں جبکہ امریکہ نے روزگار کے صرف 8 لاکھ مواقع پیدا کئے۔