بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

’’فضائی حادثوں کا نیا موڑ ‘‘ ٹیک آف کرنے سے پہلے جہاز سے ایسی خوفناک چیز بر آمد کہ کہ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔ پرواز منسوخ

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سواری آج کل جتنے رسک کا شکار ہے وہ سب ہی جانتے ہیں ۔ کبھی پی آئی اے کی خبر آجاتی ہے تو کبھی کسی اور ملک کے جہاز کی ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان سے دبئی جانیوالے ایمریٹس ایئرلائن کے جہاز سے اچانک سانپ نکل آیا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز اڑانے سے ہی انکار کردیا اورپرواز کو منسوخ کرکے طیارے کو گراؤنڈ کردیاگیاجبکہ ایئرلائن انتظامیہ نے بھی کارگومیں سانپ کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مسقط سے دبئی جانیوالی پرواز ای کے 0863کے مسافروں کی بورڈنگ سے قبل کارگو میں ایک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر پرواز کو منسوخ کردیاگیا۔
ترجمان نے پریشانی اٹھانے پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ اور صفائی کرنیوالی ٹیمیں مصروف ہیں اور کلیئرنس ملنے کے بعد طیارہ روانہ کردیاجائے گا۔نجی اخبار کے مطابق ایمریٹس واحد ایئرلائن نہیں جس سے سانپ نکل آیا بلکہ نومبر2016ء میں ایرومیکسیکو کے طیارے سے دوران پروازایک بڑا سبزسانپ سامان رکھنے والے حصے سے باہر نکل آیاتھالیکن کیبن کریو کی طرف سے فراہم کی جانیوالی ٹوکری استعمال کرتے ہوئے مسافروں نے سانپ کو دبوچ لیاتھاجبکہ لینڈنگ کے بعد متعلقہ اداروں نے سانپ کو اپنی تحویل میں لے لیاتھا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…