جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کراچی میں اختتام پذیر‘شہریوں کا جم غفیر ایکسپو میں امنڈ آیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ایکسپو کے دوسرے اور آخری روز کے مہمان خصوصی ‘آباد کے چیئر مین محسن شیخانی تھے جنہیں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ایکسپو سنٹر کراچی کے ہال نمبر 4اور5میں جاری نمائش کے 75سے زائد اسٹالز کا دورہ کروایا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی شہر میں ایسی سرگرمیاں وقت کا تقاضا ہے تاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں مزید بہتر ہو سکیں ۔اس ایکسپو کے پہلے روز کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی تھے ۔ انہو ںنے زمین ڈاٹ کام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائش کا انعقاد ہوگا ۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اہلیان کراچی کے مشکور ہیں جنہوں نے اس بڑی تعداد میں شرکت کر کے ہمارے حوصلوں کا جلا بخشی ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ اس سال کی پہلی نمائش ہے اور ہم مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائشوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ ہم نے گزشتہ سال پانچ بڑی ایکسپوز کا انعقاد کیا تھا جبکہ کراچی کی یہ ایکسپوان سب سے زیادہ کامیاب ایکسپو ہے‘جس میں دو روز میں 85ہزار سے زائد افرادنے شرکت کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی اس بڑی تعداد میں شرکت سے یہ بات واضح ہے کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری سے عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اب کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑے پراجیکٹس اور سرمایہ کاری شروع ہو چکی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی اس بڑی تعداد میں شرکت سے ہمیں یہ یقین ہے کہ شہر میں پراپرٹی کا مستقبل تابناک ہے ۔ کراچی ایکسپو میں عوام الناس کی دلچسپی کیلئے فوڈ کورٹ کے علاوہ بچوں کیلئے جھولے وغیرہ بھی موجود تھے۔ ایکسپو کے آخری روز بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

01

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…