پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان کا آصف علی زرداری کو سرپرائز

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

لاڑکانہ(این این آئی)جمعیت علما ء اسلام (ف) نے لاڑکانہ اور نوابشاہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواران کا اعلان کردیا۔ لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ جی یو آئی کے راشد محمود سومرو جبکہ نوابشاہ سے آصف علی زرداری کا مقابلہ عبدالقیوم ہالیجوی کریں گے۔ لاڑکانہ کے مدرسہ جامعہ اشاعت القرآن والحدیث میں جی یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جی یو آئی دونوں حلقوں میں پیپلز پارٹی کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری این اے 207 پر اپنی والدہ کی نشست جو ان کی پھپو فریال تالپر کے پاس امانت تھی کو چھوڑ کر صرف اور صرف جی یو آئی کے پریشر کے باعث این اے 204 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں جی یو آئی این اے 207 کی طرح این اے 204 پر بھی بہت بڑا ووٹ بینک رکھتی ہے ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ راشد سومرو نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں جبکہ ایک کمیٹی بھی اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کے لیے بنادی ہے، ہماری کوشش یہ ہے کہ اپوزیشن کا ایک امیدوار سامنے آئے اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا ون ٹو ون ہمارے امیدوار سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ آصف علی زداری اور بلاول بھٹو زرداری نہیں بلکہ سرکاری مشنیری سے ہے پر ہم پرامید ہیں کہ جیت جی یو آئی کی ہوگی کیونکہ روٹی، کپڑا اور مکان دینے کا اعلان کرنے والی پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان چھیننے والی پارٹی بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے دؤر میں بھنگی کی نوکری بھی چار لاکھ میں فروخت ہورہی ہے، غریبوں کے گھر توڑے جارہے ہیں، باب السلام سندھ کو لبرل سندھ کہا جارہا ہے، ملک میں بننے والی شراب کا 80 فیصد سندھ میں استعمال کیا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی مکمل طور پر خاموش ہوکر یہ جرائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف ’’کرپشن مٹاؤ، سندھ بچاؤ?‘‘ کا دوسرا جلسہ 12 جنوری کو بدین میں ہوگا جس میں ذوالفقار مرزا بھی شرکت کریں گے۔ ذوالفقار مرزا کو جی یو آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے پرامید ہوں کہ کچھ وقت میں وہ فیصلہ کرلیں گے۔

راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا قرض انہیں حکومت دلاکر اتار دیا ہے اب سندھ کے لوگ شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا قرض اتاریں اور ہمیں موقعہ دیں تاکہ ہم عوامی مسائل حل کریں اور 2018 میں مولانا فضل الرحمٰن کو ملک کا وزیراعظم بناکر ایک اسلامی فلاحی ریاست کا خواب پورا کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنما قاری عثمان اور ناصر خالد محمود سومرو بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…