پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

عوام تیاری کر لیں ۔۔ محکمہ موسمیات نے ایک اور پیش گوئی کردی

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد /سکردو/مری /پشاور/کراچی (آئی این پی )ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں ہر جگہ برف ہی برف جبکہ مالم جبہ میں ساڑھے چار، کالام میں ڈھائی ،وادی نیلم ،گلیات اور مری میں دو فٹ برف باری ہو ئی ، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیش گوئی کی۔ ملک میں ہر طرف سردی کے ڈیرے ہیں ، پہاڑوں پر برفباری نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کو انجوائے کرنے پہنچی اور خوب ہلا گلا کیا۔ مال روڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا ، بچے ، بڑے ، خواتین سب ہی موسم سے لطف اندوز ہوئے ۔ ملک کے دیگر پہاڑی علاقوں پر بھی برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ موسم کی خبر دینے والوں نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ،اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی سردی ابھی جانیوالی نہیں ، کچھ دن تک اس کی شدت برقرار رہے گی۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت کم ہوا ۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ تک گرگیا، قلات اور کوئٹہ میں منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گرمیوں میں شدید گرم رہنے والے نوابشاہ میں بھی سردی کی آمد ہوگئی،مچھلی فرائی کے اسٹالوں پررش بڑھ گیا۔ پنجاب کے بعض شہروں میں ایک روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد سردی اور بڑھ گئی۔ ملکہ کوہسار مری میں تو برفباری نے سیاحوں کے مزے ہی کرادیے۔راستے بند ہونے کے باوجود برفباری کے شوقین بڑی تعداد میں مری پہنچے ہوئے ۔ پشاور اور کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی مناسبت سے گرما گرم پکوانوں کا دور دورہ رہا۔بالائی علاقوں اور فاٹا میں برفباری کے باعث یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دئیے۔آزاد کشمیر کی وادیاں بھی برف سے ڈھک جانے کے بعد مزید دلکش مناظر پیش کرتی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…