پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن 2017میں جرنلسٹ پینل کے امیدوارں نے کامیابی حاصل کر لی

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

ٓاسلام آباد(آئی این پی)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن 2017میں جرنلسٹ پینل کے امیدوارں نے کامیابی حاصل کر لی،شکیل انجم صدر ،عمران یعقوب ڈھلوں جنرل سیکر ٹری اور اسحاق چوہدری فنانس سیکر ٹری منتخب ہوگئے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،سابق صدر آصف علی زرداری ،جنرل (ر)پرویز مشرف و دیگر کی جانب سے نو منتخب باڈی کو مبارکبا د دی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن2017گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں جرنلسٹ پینل کے تمام امیدوارں نے کامیابی حاصل کر لی ۔جرنلسٹ پینل کے شکیل انجم صدر ،عمران یعقوب ڈھلوں جنرل سیکر ٹری اور اسحاق چوہدری فنانس سیکر ٹری منتخب ہوگئے۔نائب صدور کی نشستوں پر آصف علی بھٹی ،ابراہیم کمبر،نوید اکبر چوہدری اور مائرہ اعظم منتخب ہوئیں جبکہ جوائنٹ سیکر ٹری کی نشستوں پر عابد عباسی ،شکیلہ جلیل اوراقبال ملک منتخب ہوئے۔

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے،آزاد،خودمختار اورذمہ دار میڈیا کی حمایت جاری رکھیں گے،صحافیوں کی فلاح اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے،وفاق صوبوں کے ساتھ صحافیوں کوکام کیلئے بہترین ماحول فراہم کریگا،امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کے نئے عہدیدار صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کرینگے۔دوسری جانب سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار وں کو مبارکباد ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب صحافی برادری کی جانب سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے منتخب عہدیدار جوش اور جذبے کے ساتھ صحافی برادری کی خدمت کرتے رہیں گے۔ آصف علی زرداری نے شکیل انجم سے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے دیگر اراکین کو بھی ان کی جانب سے مبارکباد پیش کر دیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور پریس سیکرٹری شہزاد عربی ستی نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صحافی راہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب قیادت پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے میں اپنا بہترین کردارادا کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ہمیشہ دشواریوں کا سامنا رہا ہے۔اب بھی اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں تا کہ وہ آزادانہ طور پر قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…