پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دولت اسلامیہ کےخلاف حمایت کی سعودی درخواست پر پاکستان کا محتاط رویہ

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں دولت اسلامیہ (داعش) کی ممکنہ فوجی مداخلت سے بچاوکے لئے پیشگی حمایت کی درخواست منظور کرنے میں اسلام آباد مخمصے کا شکار ہے۔ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معاملہ وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ایجنڈے میں سرفہرست رہا جہاں نئے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی جانب سے انکا بے مثال اور غیر معمولی استقبال کیا گیا۔ شاہ سلمان اپنے قریبی دوست ممالک پاکستان،مصر اورترکی سے ملکرسعودی سرحدوں کو دولت اسلامیہ سے محفوظ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے بعد وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کا دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششیں کرنے سمیت تمام اہم معاملات پر ایک ہی نکتہ نظر ہے۔حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ اگرچہ حکومتی عہدیدار نے اسکی تفصیل نہیں بتائی تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ریاض چاہتا ہے کہ دولت اسلامیہ کیخلاف لڑائی کیلیے اسلام آباد اپنے فوجی دستے مملکت میں بھیجے۔ایک دوسرے حکومتی اہلکار نے بتایا کہ جواب میں سعودی حکومت نے پاکستان کو اقتصادی پیکیج کی پیشکش کی ہے جس میں تیل کی موخر ادئیگیوں پر ترسیل بھی شامل ہے تاہم وزیراعظم نوازشریف نے اس درخواست پر سعودی عرب کوکوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔حکومت ایک نئے تنازعے میں الجھنے میں بہت محتاط ہے کیونکہ اس سے پاکستان پر دور رس مضمرات ہوسکتے ہیں۔گذشتہ سال سعودی عرب،امریکا ودیگر خلیجی ممالک نے داعش کیخلاف ایک اتحاد تشکیل دیا تھا تاہم پاکستان اسکے منفی اثرات کی وجہ سے اس اتحاد میں شامل نہیں ہوا تھا۔ سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکو بتایا تھاکہ پاکستان آئی ایس آئی ایس کیخلاف کسی عالمی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا۔پاکستان صرف اقوام متحدہ کے تحت داعش کیخلاف ہونیوالی کارروائی کی حمایت کرے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی دولت اسلامیہ بارے پالیسی احتیاط پر مبنی ہے۔ یہ محتاط نکتہ نظر اس حقیقت پر مبنی ہے کہ داعش کیخلاف عالمی اتحاد کا حصہ بننے سے پاکستان مزید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس میں ایک اور عنصر ایران ہے، حکومت کے سعودی شاہی خاندان کیساتھ مضبوط تعلقات ہیں تاہم حکومت نہیں چاہتی کہ وہ سعودی عرب سے بہت زیادہ منسلک نظرآئے۔ حکومتی عہدیدار نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل ہوتی علاقائی اورعالمی صورتحال پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلیے چیلنجزلارہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…