سڈنی(آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کو پنک ڈے ٹیسٹ سے منسوب کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنک ڈے کینسر کے مریضوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جاتا ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گراتھ کی فلاحی تنظیم جین میک گراتھ نے پنک ڈے ٹیسٹ کو کینسر کے مریضوں کے نام کیا۔میک فائونڈیشن کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پنک ڈے منایا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے سڈنی ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی پنک کیپس دی گئی تھیں۔ پہلا سیشن بارش کے باوجود شائقین نے بڑی تعداد میں اسٹیڈم کا رخ کیا۔کسی نے پنک چھتری ہاتھ میں تھامے رکھی تو کوئی پنک ٹی شرٹ میں اسٹیڈیم پہنچا۔کمنٹیٹرز بھی گلابی کپڑوں میں ملبوس ہیں۔وکٹ کے دونوں اطراف بھی گلابی رنگ کے اسٹمپس لگائے۔پنک ٹیسٹ سے تین لاکھ نوے ہزار ڈالرز جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ کاتیسرا روز پنک ڈے ٹیسٹ کے نام سے منسوب
6
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں