نئی دہلی (آئی این پی )بھار ت میں لاپتہ ہونے والے 22نوجوانوں کے افغانستان میں داعش کے کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی اخبار ’’انڈیا ٹوڈے ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے انکشاف کیا ہے کہ کیرالہ کے 22نوجوان جو چند ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے نے افغانستان میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ( داعش) میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ داعش کے
مراکز میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ننگرہار کے جلال آباد شہر میں موجود ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان دبئی اور ابو ظہبی کے راستے افغانستان پہنچے۔ ننگرہار کیمپ میں ایک ہزار سے تین ہزار کے قریب لوگ موجود ہیں ان ریکروٹس کو مختلف ممالک سے لایا گیا ہے۔این آئی اے کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے کیرالہ کے 22نوجوانوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہے۔