بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سلمان خان کی فلم میں ہیرو کس اداکار کو چن لیا ؟ جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)اس سال کی شروعات بڑی خبر کے ساتھ ہورہی ہے،بولی وڈ کا 2017کا بڑا اعلان یہ ہے کہ اکشے کمار نے سلمان خان اور کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،فلم 2018میں ریلیز کی جائے گی۔خبر تینوں بولی وڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے،سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کرن جوہر اور سلمان خان کی مشترکہ پروڈکشن میں اکشے کمار ہیرو بنیں گے۔
اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹپر لکھا ہے کہ پروڈکشن کیلئے تینوں دوست یکجا ہوگئے۔کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹ میں غیر معمولی جوش و جذبہ کا اظہار کیا ہے، سلمان خان فلمز کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں،جسے انوراگ کیشپ ڈائریکٹ کریں گے،فلم 2018 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم کا نام بھی تجویز نہیں کیا گیا۔اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلموں کے بارے میں بھی ٹوئٹ کیا ہے،
اداکار نے اپنی نئی بائیوپک فلم کا اعلان بھی کیا ہے جسے انی کی بیگم ٹوئنکل کھنہ پروڈیوس کریں گی،اداکار سبھاش گئی کی فلم جولی ایل ایل بی 2 میں بھی نظر آئینگے،سلمان خان عید پر ریلیز ہونے والی ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دکھائی دیں گے جبکہ کرن جوہر ان دنوں اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی کامیابی پر بے حد مسرور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…