اسلام آباد(پ ر)ایف آئی اے کی تاریخ میں نیا ریکارڈ،گوجرانوالہ کے جوان نے بڑا کام کردکھایا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گوجرانوالہ کے رہنے والے نوجوان آفیسر نے کیرئیر کے پہلے سال ہی 24 cc2, 1 cc1 انویسٹی گیشن آفیسر کا ایوارڈ ،وفاقی وزیر سے ایک لاکھ روپے انعام اور سرٹیفیکیٹ حاصل کئے،
محسن وحید نے یکم مارچ 2016ءکو چارج سنبھالا اور دس ماہ کے قلیل عرصے میں ستائیس اشتہاری، پانچ عدالتی اشتہاری ،دو ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب مجرم جبکہ پچیس لینڈ روٹ ایجنٹ اور پینتیس جنرل گرفتاریاں عمل میں لائیں، مختلف کارروائیوں میں بجلی چوروں ، گیس چوروں اور غیرقانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی بڑی کارروائیاں کیں جس پر انہیں سال کا بہترین آفیسر قرار دیاگیا۔